چارسدہ، جمعیت کی سابق وزیر قانون کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

چارسدہ، جمعیت کی سابق وزیر قانون کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے وفد کا سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبد اللہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت۔خاندان اور ہم خیال ساتھیوں کی مشاورت اور رضامند ی کے بعد باقاعدہ اعلان کرونگا۔جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان بھی عنقریب باقاعدہ دعوت دینے کیلئے چارسدہ آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ضلعی امیر سابق ایم این اے مولا نا سید گوہر شاہ، حاجی دانشمند، حاجی ظفر علی خا ن، مولانا محمد طیب اور مولانا جمیل احمد پر مشتمل وفد نے اے این پی کے سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس حوالے سے وفد نے بیرسٹر ارشد عبداللہ کو بتایا کہ جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں صوبائی تنظیم کا وفد بھی عنقریب باضابطہ دعوت دینے کیلئے چارسدہ کا دورہ کرینگے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر بیرسٹر ارشد عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جے یو آئی سمیت قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے وفود نے مختلف اوقات میں ان سے ملاقاتیں کی اور سب نے اپنے کاروان میں شامل کرنے کی دعوت دی تھی۔ بیرسٹر ارشد عبد اللہ نے واضح کیا کہ جے یو آئی میں شمولیت کے حوالے سے وہ اپنے خاندا ن او ر ہم خیال ساتھیوں سے مکمل مشاورت اور ان کی رضامندی کے بعد اعلان کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -