ہنگو میں اے اے سی ٹل کا ٹائیگر فورس کے ہمراہ بازار کا دورہ

  ہنگو میں اے اے سی ٹل کا ٹائیگر فورس کے ہمراہ بازار کا دورہ

  

ہنگو (بیورورپورٹ) چیف سیکٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ تحصیل ٹل بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران جہاں پر انہوں نے شہروں میں ماسک تقسیم کرنے ساتھ ساتھ مختلف دوکانوں کا معائنہ بھی کیا۔ اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نا پہننے والے متعدد دوکانداران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے و صول کئے گئے۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے تاکہ کرونا جیسے مہلک مرض وباء سے عام شہری کو بچایا جاسکے۔انہوں نے دوکانداران پر واضح کرتے ہوئے بتایاکہ ماسک کے بغیر کسی کو بھی کسی قسم سروس یا اشیاء خوردنوش کی فروخت سے گریز کیاجائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے کی صورت قانونی کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -