تخت بھائی،سوشل میڈیا پر شراب نوشی کی نمائش کرنے پر ملزم گرفتار

  تخت بھائی،سوشل میڈیا پر شراب نوشی کی نمائش کرنے پر ملزم گرفتار

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) مردان،تھانہ پار ہوتی پولیس نے سوشل میڈیا پر شراب نوشی کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، تین بوتل شراب بھی برآمد۔تھانہ ہوتی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، 07قمار باز گرفتار، داؤ پر لگائی گئی رقم اور تاش قبضہ پولیس۔سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی، غیر قانونی مواد کی تشہیر قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی پی او سجاد خان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سجاد باچہ سکنہ ڈاگئی نامی شخص نے فیس بک پر شراب نوشی کی تصاویر شیئر کی، جس پر ڈی پی او سجاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ پار ہوتی پولیس ایس ایچ او داود خان کو مذکورہ شخص کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے، پولیس فوراً مذکورہ ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے موقع پر موجود تین بوتل شراب بھی برآمد ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،اسی طرح تھانہ ہوتی پولیس نے معاشرتی جرائم کے خلاف کریک ڈاون کے دوران قمار بازی کی محفل الٹ دی، 07قمار باز عرفان، آیاز، رحیم اللہ، تیمور، فدا محمد، مظہر علی اور سیف اللہ کو موقع پر گرفتار کر کے میدان میں موجود داؤ پر لگائی گئی رقم 10250روپے اور دو عدد تاش برآمد ہوکر جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ڈی پی او سجاد خان نے اپنے ایک واضح پیغام میں کہا کہمعاشرتی جرائم میں ملوث عناصر اور سوشل میڈیا پر غیر اسلامی، غیر قانونی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی، مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -