نوشہرہ،کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

  نوشہرہ،کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کم وزنی روٹی فروخت کرنے والے تندورں کے خلاف کاروائیاں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر کا اچانک نوشہرہ کینٹ اور ملحقہ بازار کا دورہ روٹی کی وزن کم کرنے پر متعدد نان بائی جرمانہ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ کینٹ اور ساتھ شھر کے تندوروں کو چیک کیا دوران چیکنگ متعدد نان شاپس کے روٹی کی وزن کم پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد نان بائیوں کو جرمانہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے کہا کہ گرانفروشی اور کم تولنا ایک جرم ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے آئندہ وزن کم پایاگیا تو نان بائی کو گرفتار کرکیدکانوں سیل کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -