اسلام آباد سمیتخیبر پختونخوا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

  اسلام آباد سمیتخیبر پختونخوا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجابِ، گوجرانوالہ 18،منڈی بہاؤالدین، نارووال10، جوہر آباد 7، لاہور،گجرات، سیالکوٹ، جہلم 2،خیبر پختونخوا، پٹن 7، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،جیکب آباد 48، سبی47 اور پڈعیدن46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم