ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل یقینی بنائیں گے: شوکت یوسفزئی

    ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل یقینی بنائیں گے: ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرمحنت و ثقافت اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی شانگلہ کے چیئر مین شوکت یوسفزئی نے کہا ہے۔ کہ ضلع شانگلہ میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈیڈک شانگلہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام اب کبھی کھو کھلے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کیونکہ اب شانگلہ کی حقیقی ترقی اور یہاں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ٹھوس منصوبے شروع کر دئیے گئے ہین جن کی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -