کورونا وائرس خطرناک اور بچاؤ انتہائی ضروری ہے،طفیل انجم
رستم(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی حلقہ پی کے 49 طفیل انجم نے کہا ہے کہ کورونا وباء پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جسکا علاج واحد اختیاط ہے، عوام کی بے اختیاطی کی وجہ سے کیسز میں ہزاروں کا اضافہ ہوا ہے، کاروباری حضرات حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل لازمی بنائیں تاکہ خود بھی محفوظ رہ سکیں اور دوسروں کو نقصان نہ پہنچائیں، عوام نے حکومتی ایس او پیز عمل کیا تو بہت جلد پاکستان بھی کورونا کو شکست دیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کو خصوصی پیغام دینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دروان کیا۔ ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ اگر کورونا وباء تیزی سے پھیلنے کی صورتحال یہ رہی تو انتہائی نقصان کا سامنا کرنا ہو گا کاروبار کے دوران اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کاروباری حضرات خود کو اور دوسروں کو بھی نقصان پہنچانے سے بچائیں عوام سے بھی اپیل ہے کہ بغیر ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور جب ضرورت کے وقت گھر سے باہر ہو تو ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو مچھی میں پبلک آگاہی مہم جاری ہے جس کا مقصد عوام کو وباء کے بارے میں آگاہی دلانا ہے مہم کا نعرہ ''زندگی سے پیار کریں اور گھروں میں رہے'' ہے آخر میں انہوں کہا کہ 40 ہزار وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ٹائیگر فورس کی صورت میں ہر علاقے میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور عوام میں یہ آگاہی مہم چلا رہے ہیں کہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں اگر عوام نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا تو بہت جلد پاکستان بھی کورونا کو شکست دیگا۔