جماعت اسلامی کا اوورسیز پاکستانیوں اور بے روز گاری کیخلاف دھرنا

جماعت اسلامی کا اوورسیز پاکستانیوں اور بے روز گاری کیخلاف دھرنا

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی۔ ب روزگاری بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مطالبات کی حمایت میں جماعت اسلامی تحصیل شبقدر کے زیراہتمام اختجاجی دھرنا۔ اختجاجی دھرنے میں سینکڑوں کارکنان اور عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔موجودہ حکومت ملک وقوم کی مفاد میں فوری مستعفی ہو جائے تفصیلات کیمطابق جماعت اسلامی تحصیل شبقدر کے زیراہتمام کمر توڑ مہنگائی بے روزگاری اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مطالبات کی حمایت میں جماعت اسلامی کی ملک بھر میں اختجاجی دھرنے کے سلسلے میں ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر بازار ختم نبوت چوک میں اختجاجی دھرنا دیا گیا اختجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی ضلعی اور تحصیل رہنماوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں کے باعث پوری قوم میں ب چینی پھیل رہی ہے۔ بے روزگاری اور آئے روز مہنگائی کے اعلانات نے غریب کا جینا محال کر دیا آٹا چینی بحران کے بعد پٹرول بھی غائب ہو گیا غریب تنگ دست عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی جماعت اسلامی کے عہدیداروں انجینئر فخر عالم خان قاری شفیع اللہ۔ عظمت خان۔ حاجی ناصر خان اور دیگر نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے باعث چوری ڈکیتی رھزنی کے وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت برائے نام ہے عوامی مفاد میں کردار سر انجام دینے کی پوزیشن میں نہیں موجودہ حکومت کی غلط فیصلوں کے باعث اوورسیز پاکستانی بھی عذاب میں مبتلا ہیں جماعت اسلامی مسائل اور مشکلات میں گھیرے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فوری طور پر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو مسائل اور مشکلات سے باہر نکالے مقررین نے دھرنا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے ذریعے تعلیمی ادارے کھول دیں تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ناکام حکومت غریب عوام کو مذید تنگ نہ کرے مقررین نے آخر میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک وقوم کی مفاد میں فوری مستعفی ہو جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -