پبی میں کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے متعدد نانبائی جرمانہ

پبی میں کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے متعدد نانبائی جرمانہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کم وزنی روٹی فروخت کرنے والے تندورں کے خلاف تحصیل جہانگیرہ میں کاروائیاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ڈاکٹر سمن عباس کا اچانک جہانگیرہ, اکوڑہ خٹک اور ملحقہ بازار کا دورہ روٹی کی وزن کم کرنے پر متعدد نان بائی جرمانہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار شکایت موصول ہونے پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ کینٹ اور ساتھ شہرکے تندوروں کو چیک کیا دوران چیکنگ 05 نان شاپس کے روٹی کی وزن کم پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد نان بائیوں کو جرمانہ کیا۔ اور کئی کو وارنیگز جاری کئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -