لوئر دیر،پیٹرول ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

لوئر دیر،پیٹرول ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) میدان کمبڑ میں انتظامیہ نے پٹرول کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا، ذخیرہ اندوزی پر 2پٹرول پمپ مالکان پر مجموعی طورپر 30ہزار روپے جرمانے عائد کردئے،دو مالکان کے خلاف ایف ائی ار درج کردئے۔پٹرول اسی وقت سرکاری ریٹ پر عوام میں فروخت کردئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پٹرول بحران نے شدت اختیارکرلی ہے تاہم میدان میں مقامی انتظامیہ نے پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کے بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور اسی طرح پٹرول ذخیرہ کرنے اور بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے گزشتہ روز دپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میدان مسعود جان نے ذخیرہ اندوزی پر 2پٹرول پمپ مالکان پر مجموعی طورپر 30ہزار روپے جرمانے عائد کردئے اور پٹرول کو موقع پر سرکاری نرخ پر عوام میں فر وخت کردئے۔ اسی طرح تحصیل میدان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شعور اگاہی مہم تیزی کیساتھ چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے کمبڑ بس اسٹینڈ میں 90فیصد عوام ماسک کا استعمال کررہے ہیں،اور ذیادہ تر عوام حکومتی ایس او پیز پر عمل کررہی ہے،اسسٹنٹ کمشنر میدان مسعود جان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتا یا کہ پٹرول کی کم فراہمی پر مشکلات درپیش ہے مگر یہ سلسلہ ائندہ چند روز میں مکمل ختم ہوجائیگا اور بحران پر قابو پایا جائیگا تاہم اس بحران کے دوران کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ وہ خود روازنہ کے بنیاد پر پٹرول پمپوں کا چیکنگ کرررہے ہیں اور پمپوں کو مہیا شدہ پٹرول عوام کو بروقت فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث مالکان کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر مسعودجا ن کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جاری کردہ ایس او پی پر عملدارمد کیساتھ عوام میں اس وبا ء سے بچنے کیلئے شعوراگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے تاہم لوگ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اس بیماری سے بچنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -