سوات، بدنام زمانہ منشیات فروشان گرفتار،3452گرام چرس برآمد

        سوات، بدنام زمانہ منشیات فروشان گرفتار،3452گرام چرس برآمد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اْورحیم آباد اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر ولد نادر ساکن حاجی آباد کے قبضہ سے 1800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف بمقدمہ علت531،جرم 9DKPCNSA 2019میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی اسی طرح ایس ایچ اْو بنڑ زاہد شاہ اور اْن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گل محمد ولدمحمد رحمان سکنہ نویکلے کے قبضہ سے 1502گرام چرس برآمد کی ملزم کے خلاف جرم9DKPCNSA درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ایس ایچ اْو سیدواحسان اللہ خان نے دوران سرچ نوید ولد قاسم سکنہ برکلے سیدو شریف کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کرکے جس کے خلاف جرم 9CKPCNSA رجسٹرڈ کیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پوری و سائل برو کار لائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -