پشاور میں قانون شکن افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،8 گرفتار

  پشاور میں قانون شکن افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،8 گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق سربند، اچینی اور نواحی علاقوں سے ہے گزشتہ روز تھانہ سربند پولیس کی جانب سے ہونے والے کارروائی میں گرفتار افراد کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں تین عدد کلاشنکوف، 11 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں امن وم امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ روز مزید8 افراد کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ تینعدد کلاشنکوف،11 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف ذرائع سے ان کی ویریفیکیشن کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -