ہنگو میں مزید4افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  ہنگو میں مزید4افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں مزید4افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق۔ہنگو کے سنئیر صحافی طارق محمود مغل اور بار کونسل کے حسن خان ایڈوکیٹ بھی کرونا وائرس کا شکار،طارق محمود مغل صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہو ئے۔ضلع بھر میں تعداد 14ہو گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت ہنگو نے بتایا کہ ہنگو میں علاقائی سطح پرکرونا وائرس کے کیسز آنا شروع ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس کے ٹوٹل 10کیسز تھے تاہم گزشتہ روز سنئیر صحافی طارق محمود مغل،بار کونسل کے صدر حسن خان ایڈوکیٹ سمیت 4افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 14ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق شروع سے لیکر اب تک ضلع ہنگو میں 34مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں اپنے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے،مطابق مزکورہ اکٹیو کیسز میں کسی کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور ہنگو کے سنئیر صحافی طارق محمود مغل صحافتی فرائض انجام دیتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہیں اپنے گھر میں آئسولیٹ کر دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -