پبی، عوام کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی مطالبہ

  پبی، عوام کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی مطالبہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) پبی اور ملحقہ علاقہ جات میں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر تادیبی کاروائی کا مطالبہ، بنیادی اشیائے خوردنی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں ہو شرباء اضافہ کی مارکیٹ میں خطرناک جان لیوا کیمیکل و پاؤڈر سے تیار کردہ دودھ دہی کی فروخت سمیت مضر صحت آئل و گھی کی فروخت دھڑلے سے جاری، مہلک کرونا وائرس زردہ غریب عوام ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں و ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر صوبائی و مرکزی حکومتوں و مجاز حکام سے فی الفور نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق شہر بھر سمیت مضافاتی علاقہ جات میں ملاوٹ مافیا، ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خور متحرک، پیٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود بنیادی اشیائے خوردنی و اشیائے ضروریہ گریب عوام کی پہنچ سے دور، غریب ناجائز منافع خوروں و ملاوٹ مافیا کے ہاتھوں فاقوں و خود کشیوں پر مجبور ہو گئے،جبکہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ناجائز منافع خوروں و ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خود کو قرنطائن کر لیا، عوامی و سماجی ذرائع نے بتایا کہ ضلع بھر کی غریب عوام میں نا اہل مجاز حکام و ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے، عوامی با خبر ذرائع نے ضلعی و صوبائی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بنیادی اشیاء خوردنی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں کے سرکاری نرخ مقرر کر کے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل پیرا کروایا جائے اور ملاوٹ مافیا ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے اور مارکیٹ سے ملاوٹ شدہ آئل گھی دودھ دہی و دیگر چیزوں کو تلف کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -