سٹی ٹریفک پولیس کا پرائیویٹ ایمبولینسوں کے رعایتی نرخ مقرر کرنیکی ہدایت

      سٹی ٹریفک پولیس کا پرائیویٹ ایمبولینسوں کے رعایتی نرخ مقرر کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پرائیویٹ ایمبولینسوں کے رعایتی نرخ مقرر کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی نے پرائیویٹ ایمبولینس مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں ان کو پابند کیا گیا کہ دیگر رجسٹرڈ شدہ اداروں جیسا کہ ایدھی چھیپا الخدمت وغیرہ کی مقرر کردہ کرایہ شیڈول کے مطابق اندرون شہر اور بین الاضلاعی مریض یا لاش لیجانے کی صورت میں مقرر شدہ ریٹ کے مطابق کرایہ وصول کرنے اور ساتھ ساتھ تمام مالکان ایسے مقامات جہاں پر ان کو پارکنگ کی سہولت دی گئی ہے پر ان مقرر شدہ ریٹ کو بینر کی صورت میں آویزاں کرنے کے پابند ہو نگے۔ انہوں نے تمام مالکان کو ہدایت کی کہ وہ تمام ڈرائیوران کو اس کا پابند بنائے کہ وہ مقرر شدہ ریٹ کے مطابق پک اینڈ ڈراپ کی سہولت تمام ضرورت مندوں کو فراہم کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے تمام مالکان کو سختی کے ساتھ ہدایت کی کہ ڈرائیوروں کو پابند کریں کہ روڈ پر ہونے کی صورت میں اگر اس کے ساتھ بر موقع مریض یا ڈیتھ باڈی موجود نہ ہو تو صرف اپنی سہولت کیلئے بے جا سائرن کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام ایمبولینس مالکان اپنے پاس فرسٹ ایڈ بکس فائر ایکسٹنگویشر آکسیجن اور ایئر کنڈیشنز کی سہولت فراہم کرے۔