پبی،ریٹائر ڈ پولیس اہلکار کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل بیوی نکلی

  پبی،ریٹائر ڈ پولیس اہلکار کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل بیوی نکلی

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)وتڑ میں ہونے ریٹائرڈپولیس اہلکار کے قتل کا معمہ حل۔قاتل بیوی نکلی۔بیوی اور اجرتی ملزمان گرفتار۔آلہ قتل برآمد۔ملزمہ کا عدالت میں اعتراف جرم۔30-05-2020 کو وقار ساکن وتڑ نے پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ویرے والد عارف اکوڑہ گیا ہوا تھا۔عشاء کے وقت جیسے ہی گھر پہنچا گھر کے سامنے موجود موٹر سائیکل ساوروں نے اْن پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جانبحق ہو گیا اندھے قتل کیس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے نے ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں SHO نوشہرہ کلاں ارشاد خان اور انسپکٹر شفیع اللہ خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری آلہ قتل کی برآمدگی اور اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کاہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے سائنسی جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان مقتول کی بیوہ مسماۃ(ز)ساکن وتڑ،سید ولی ولد حلیم،شمشیر ولد وکیل ساکنان شابڑہ جلوزئی اور عرفان ولد مشرف ساکن چمن آباد ساکن وتڑ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان اعتراف جرم۔۔مقتول کی بیوی نے03لاکھ 50 ہزار روپے دیکر قتل کروایا۔گھر میں مستوارت کے گھریلو مسائل کی وجہ سے قتل کروایا۔ملزمہ کاعدالت میں بھی اپنے جرم کا عتراف۔ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -