جنوبی وزیرستان کانی گرم میں صحت انصاف کارڈ دفتر کا افتتاح
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کانی گرم میں صحت انصاف کارڈ دفتر کا افتتاح کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ وادی کانی گرم میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اصف برکی نے سام کمرشل مارکیٹ میں صحت انصاف کارڈ کے دفتر کا افتتاح فتہ کاٹ کر کردیا ہے، واضح رہے کہ صحت انصاف کارڈ کا پہلا دفتر ٹانک میں کھول دیا گیا تھا جس کے باعث جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو کارڈ کے حصول کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی تھی جس سے عوام کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ آنے جانے کے سفری اخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے، مذکورہ دفتر کے قیام سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔