معروف ڈاکٹر محمد پذیر انتقال کر گئے

  معروف ڈاکٹر محمد پذیر انتقال کر گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ)معروف ڈاکٹر محمد پذیر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے انہیں موضع بام خیل صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم عرصہ تیس سال سے بچوں کے ختنہ خدمات فی سبیل اللہ سر انجام دے رہے تھے۔ جب کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو تا تو ختنہ کے لئے ڈاکٹر پذیر کے پاس لے آتے۔ دور دراز سے لوگ ان کے پاس اپنے بچوں کو ختنہ کے لئے لایا کر تے تھے۔ ڈاکٹر پذیر ختنے کے عوض کوئی پیسے نہیں لیتے تھے۔ علاقہ عوام نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -