عبدالخالق بابا سو سال کی عمر میں وفات پاگئے

  عبدالخالق بابا سو سال کی عمر میں وفات پاگئے

  

صوابی(بیورورپورٹ) خدائی خدمتگار تحریک کے بانی رہنما اور باچا خان بابا کے قریب ترین ساتھی عبدالخالق بابا سو سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انہیں جمعرات کی صبح اپنے آبائی قبر ستان مانیری پایاں صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خدائی خدمتگار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان باچا خان بابا نے عبدالخالق بابا کے تاریخی حجرہ رسالدار بابا سے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا جب کہ مہاتما گاندھی اور پنڈ ت جواہر لعل نہرو بھی یہاں کا دورہ کر چکے تھے۔ ان کا شمار باچا خان بابا کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا۔عبدالخالق بابا مرحوم خدائی خدمتگار رسالدار ثابت خان بابا کے صاحبزادے تھے۔ ان کی رسم قل کل بروز ہفتہ حجرہ رسالدار ثابت خان بابا مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -