عمارت گرنے کے ذمہ دار ایس بی سی اے افسران ہیں،اشرف خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) پی ایس 110کے نائب صدر محمد اشرف خان نے لیاری میں عمارت منہدم ہونے سے قیمتی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تمام تر ذمہ داری ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران پر عائد ہوتی ہے۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگادیا گیا ہے۔حکومت فوری طور پر غفلت برتنے والے ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔جمعرات کو جاری بیان میں محمد اشرف خان نے کہا کہ شہر میں تواتر کے ساتھ عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات نے ایس بی سی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیئے ہیں۔مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لے کر ایس بی سی اے کے افسران نے شہر میں چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دے دی ہے،جس کی وجہ سے مزید حادثات ہونے کے خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سروے کراکے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔محمد اشر ف خان نے کہا کہ ایس بی سی اے کا کردار مجرمانہ ہے۔حکومت فوری طور پر ایس بی سی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرے اور اہل افسران کو ادارے میں تعینات کیا جائے۔