پروفیسر انوار زئی اور آصف فرخی کے انتقال پرادبی فورم کا اظہارِ تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی اور معروف ادیب و دانشور آصف فرّخی کے انتقال پر شہر قائد ادبی فورم کے صدر سلطان مسعود شیخ دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہارتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات علم و ادب میں اپنی منفرد شناخت کے حامل تھے۔ ان کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر شہر قائد ادبی فورم کے قائم مقام جنرل سیکریٹری نفیس احمد خان، مسعود احمد وصی، عظمی مسعود، زرنین مسعود، شاہدہ عروج خان، حافظ نسیم الدین، سید شائق شہاب، کاشف ہاشمی، ظفر محمد ظفر و دیگر نے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔