فیصل آباد، کورونا متاثرین کی تعداد ہزاروں میں، ڈی سی ہاؤس کاملازم بھی وائرس کا شکار
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی، اگرچہ سرکاری ذرائع کے مطابق کورونامتاثرین کی تعداد 31سو ہے مگر بعض سروے رپورٹس میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،تاہم صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 523ہے، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی حال ہی میں ملنے والی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو ہے، مگر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے ایک اہم ملازم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آجانے کے بعد نئی تشویش پید ا ہوگئی ہے۔غالباً اس ملازم کی پازٹیو رپورٹ سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز احتیاطی تدابیرکے طور پر ڈپٹی کمشنر نے بھی اپنے آفس آنا مناسب نہیں سمجھا۔علاوہ ازیں فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک کورونا سے وفات پانیوالوں کی تعداد 84 بتائی گئی ہے مگر باخبر حلقوں کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں میں وفات پانیوالوں کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہے،جہاں تک ایس او پیز پر عملدرآمد کا تعلق ہے تو اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ ڈی سی آفس کی سرکاری میٹنگز میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
فیصل آباد کورونا