کورونا کے اثرات ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں تشویشناک حد تک پھیل گئے
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)کورونا کے اثرات ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں تشویشناک حد تک پھیل گئے، ڈاکٹرز اور پیر میڈیکس و نرسنگ سٹاف کی ایک بڑی تعداد بھی متاثرین میں شامل۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پروین نامی حاملہ نرس کو میٹرنٹی رخصت دینے کے بجائے ہسپتال میں ڈیوٹی لی جاتی رہی اور جب اسے ڈلیوری کیلئے ہسپتال کے شعبہ گائنی میں لایاگیا تو اسے بتایا گیاکہ ننھی جان 2دن پہلے ہی وفات پا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی اندراج کے بغیر کچھ وقت کیلئے دیگر وارڈز سے نرسز کی کورونا وارڈ میں ڈیوٹی لگا دی جاتی ہے جس پر چند نرسز نے ڈیوٹی سے معذرت بھی کرلی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال