سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس میجر مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس میجر مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر ...
سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس میجر مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں اور مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ،سابق ایڈٖیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب میجر(ر) مشتاق بھی کورونا وائرس کے باعث لاہور کے فوجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھنے  لگی ہے،سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب میجر(ر)مشتاق احمد بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔میجر (ر) مشتاق سی ایم ایچ ہسپتال میں کوروناکے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے اور دو بوتل پلازمہ لگنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے ۔ میجر مشتاق نے 1966 میں پاک فوج میں کمیشن لیااور 1976 میں پنجاب پولیس جائن کی۔میجر مشتاق نے 1971 پاک بھارت جنگ میں تمغہ جرات بھی حاصل کیا ۔میجر ریٹائرڈ مشتاق ڈی جی ایف آئی اے بھی رہے۔ میجر مشتاق نے 90 کی دہائی میں ملک میں ماورائے عدالت پولیس مقابلوں سے خاصی شہرت حاصل کی تھی جبکہ ماضی میں ان پر ملک میں فرقہ وارانہ منافرت اور کشیدگی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -