پٹرول بحران کیس، حکومت لوگوں کی تکلیف کم کرے: پشاور ہائیکورٹ 

پٹرول بحران کیس، حکومت لوگوں کی تکلیف کم کرے: پشاور ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔پشاور ہائیکورٹ میں پٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس احمد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔ جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ عوام تکلیف میں ہے، بے فائدہ میٹنگز کی جا رہی ہیں، فارمل کمیٹی اور کمیشن نہیں چاہتے، توجہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی تکلیف کو کم کریں۔جسٹس قیصر رشید کا وفاقی وزیر کو کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی زیرو ہے، چیئرمین نیب کو بتائیں کہ ان کی کارکردگی سے خوش نہیں، عدالت نے وفاقی وزیر پٹرولیم اور سیکرٹری پٹرولیم کو ہدایت کی کہ عوام کی تکلیف کا مدوا کریں۔وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ پٹرول کمپنیوں نے مافیا بنایا ہوا ہے، 30 فیصد پٹرول کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے، 10 دن کی سپلائی اب بھی موجود ہے، مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہا۔ عدالت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف قانون سازی سمیت ملوث افراد کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔
پٹرول بحران کیس

مزید :

صفحہ اول -