’سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا،بلاول بھٹو

’سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا،بلاول بھٹو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے ضیائع کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا، معاشی تباہی اور وفاق کو ہونے والے نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا؟ ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں اور یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -