وفاق کراچی کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا، حکومت کا فیصلہ 

وفاق کراچی کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا، حکومت کا فیصلہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہرقائد میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پرتکمیل ترجیحات میں شامل ہے، معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی فنڈنگ کے ذریعے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کی، اجلاس میں وسیم اختر، ایس آئی ڈی سی ایل کے نمائندے، میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے، اس دوران شہری کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت، نئے منصوبوں اور فائر ٹینڈرز کی خریداری پر بریفنگ دی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل ترجیحات میں شامل ہے، کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے قبل متبادل گذرگاہوں کو یقینی بنایا جائے، شہر کی ترقی کے لیے وفاقی ہمیشہ تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، وفاق کے تحت منصوبے عوامی سہولیات میں اہم ثابت ہوں گے، شہر کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں گرین لائن بسوں اور کے فور سمیت دیگر اہم منصوبے زیرعمل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -