لاہور سے فلپائنی خاتون اغوا لیکن وہ دراصل کون تھیں اور کس مقصد کیلیے پاکستان آئی تھیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور سے فلپائنی خاتون اغوا لیکن وہ دراصل کون تھیں اور کس مقصد کیلیے پاکستان ...
لاہور سے فلپائنی خاتون اغوا لیکن وہ دراصل کون تھیں اور کس مقصد کیلیے پاکستان آئی تھیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے فلپائنی خاتون اغوا لیکن وہ دراصل کون تھیں اور کس مقصد کے لیے پاکستان آئی تھیں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ صدر شمالی چھاونی سے ایک غیر ملکی خاتون جن کی شہریت فلپائن سے بتائی جاتی ہے اغوا ہوگئی ہیں۔ اس خاتون کی عمر 36برس تھی اور وہ ملازمت کی غرض سے فلپائن سے پاکستان آئی ہوئی تھیں۔

لیلیٰ نامی اس خاتون کے اغوا کا مقدمہ انہی کی مدعیت میں درج کروایا گیا ہے جن کے گھر میں وہ ملازمہ تھیں۔مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق  36 سالہ فلپائنی خاتون 8 جون سے لاپتہ ہے اور  ابھی تک واپس نہیں آئی۔

لاہور  پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد غیر ملکی خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -