شہباز شریف کی ایک بار پھر طلبی، عدالت نے کس کیس میں بلالیا؟ خبرآگئی
لاہور(ڈیل پاکستان لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کو ایک بار پھر احتساب عدالت نے طلب کرلیا۔ سابق وزیر اعلیٰ کو رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ انہیں یکم جون کو عدالت طلب کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے رمضان شوگر ملز کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل نے کورونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت تینوں ہفتے کے لیے ملتوی کر دی جائے جس پر عدالت نے حکم صادر کیا کہ شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔