ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف کا گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟ دیکھ کر اہل محلہ بھی چونک کر رہ گئے

ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف کا گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟ دیکھ کر اہل محلہ بھی ...
ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف کا گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟ دیکھ کر اہل محلہ بھی چونک کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ویب ڈیسک) ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک گھر پر چھاپہ مار کرغیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں کا جوڑا برآمد کر لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملتان کے علاقے خوشحال کالونی میں شہری نے گھر کے باتھ روم میں شیروں کا جوڑا پال رکھا تھا۔اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے شیروں کا جوڑا قبضہ میں لے لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پنجاب وائلڈلائف ایکٹ بریڈنگ فارم رولز کی خلاف ورزی پر شہری کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے ا±مراءاور دولت مند گھرانوں میں لگ بھگ تین سو پالتو شیر موجود ہیں جنہیں انہوں نے اپنے پرائیوٹ فارم ہاوسز اور ولاز میں پالا ہوا ہے، ان میں سے اکثر افراد کے پاس قانونی اجازت نامے اور لائسنس موجود ہیں۔
پالتو شیر پالنے کا نیا رجحان کسی زمانے میں لاہور کے امیر لوگوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا، یہ کراچی میں بھی پروان چڑھنے لگا ہے، کراچی کے ا±مراءاپنی دولت کی نمائش پالتو شیروں کی دیکھ بھال اور نمودونمائش کے ذریعے کرتے ہیں، یہ طبقہ اس حوالے سے بسا اوقات سوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
نیوز چینل کے مطابق کراچی کی ایک امیر شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی جریدے ٹیلیگراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں بے شمار نجی فارم ہاو¿سز اور وِلاز میں لوگوں نے شیر پالے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مالدار گھرانوں میں شیر بطور پالتو جانور تیزی سے دیگر پالتو جانوروں کی جگہ لے رہا ہے۔کراچی کی ایک اور کاروباری شخصیت کا کہنا تھا کہ مالکان کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر شیروں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہی اوروہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔