کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں سب سے زیادہ ...
کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی کیونکہ آج ایک روز میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز سامنے آ گئے ہیں جس نے ہر کسی کے ہو ش ہی اڑا کر رکھ دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 6 ہزار 397 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 107 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جوکہ ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2463 پر جا پہنچی ہے ۔تاہم 40ہزار 247 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز


کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 47 ہزار 382 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 46 ہزار 828 ، خیبر پختون خواہ میں 15 ہزار 787 ، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6 ہزار 699، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 اور آزاد کشمیر میں 534 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔


اموات

کورونا وائرس کے باعث اب تک 2463 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں پنجاب میں 890 ، سندھ میں 776، کے پی کے میں 632، بلوچستان میں 75 ، اسلام آباد میں 65 ، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں 10 افراد وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

صحت یاب


کوروانا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر چالیس ہزار 247 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، سندھ میں 22 ہزار 47، پنجاب میں 9 ہزار 546، کے پی کے میں تین ہزار 907، بلوچستان میں 2673، اسلام آباد میں 1164، آزاد کشمیر میں 237 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے ہیں ۔