وفاقی دارالحکومت کے میئر بھی کورونا سے متاثر،دوعلاقے مکمل سیل

وفاقی دارالحکومت کے میئر بھی کورونا سے متاثر،دوعلاقے مکمل سیل
وفاقی دارالحکومت کے میئر بھی کورونا سے متاثر،دوعلاقے مکمل سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیزبھی کورونا سے متاثر ہوگئے۔ کورونا کا پھیلاو بڑھنے کی وجہ سے اسلام آباد کے دوعلاقے مکمل طور پر سیل کردیے گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق میئر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ   شیخ انصر عزیز  گزشتہ کئی روز سے  کورونا سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے تھے۔

دوسری جانب ہم ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے دو علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے اس وقت تک 75 سے زائد اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں جبکہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ بھی پیش کیا جارہ ہے، گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہوسکتی ہے۔