دورہ انگلینڈ کے لیےپاکستان کے 29رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،کون کون شامل ہیں؟ جانیے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 29کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار سینٹرل کانٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹیگریز کے 20کھلاڑیو ں کو شامل کیا گیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 92 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی انڈر 92کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پرمشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اورپھر واپسی ہے۔
حیدر علی نے سیزن 20-2019میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 21-2020کےسینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔
حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کےپانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین نےقائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاو ایونٹ میں مجموعی طور پر 645رنز بنائے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ 2020میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتےہوئے 158سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9میچوں میں 239رنز بنائے۔
حیدر علی کے علاوہ 29 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کے کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9میچز میں 22وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ُی سی بی کے مطابق حیدر علی، کاشف بھٹی اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ حارث سہیل کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹیم میں میں شامل 29 کھلاڑیوں کے نام کچھ یوں ہیں، اوپنرزعابد علی ، فخر زمان ، شان مسعود اور امام الحق ہوں گے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین میں اظہر علی، (کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم ) بابر اعظم،( نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم ) ، اسد شفیق ، فواد عالم ، حیدر علی، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور شعیب ملک،وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور سرفراز احمد،فاسٹ باؤلرز میں فہیم اشرف ، حارث رؤف ، عمران خان، محمد عباس ، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل خان ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض جبکہ اسپنرز میں یاسر شاہ عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان شامل ہیں۔
Haider Ali named in 29-player squad for England tourhttps://t.co/dFPFK8lV9v pic.twitter.com/iMaRbOjHf4
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 12, 2020