پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

فاسٹ باو¿لرز حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں تھے جبکہ حارث سہیل نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی تھی۔حارث سہیل کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ کاشف بھٹی، سہیل خان، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ٹور کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ ان چاروں ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔

سکواڈ

پاکستان کے 29 رکنی سکواڈ میں اوپننگ بلے بازوں میں عابد علی ، فخر زمان ، شان مسعود اور امام الحق شامل ہیں جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین میں اظہر علی، بابراعظم ، اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپرز کیلئے محمد رضوان اور سابق کپتان سرفراز احمد کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔ بولنگ کے شعبے میں فہیم اشرف ، حارث رو¿ف، عمران خان سینئر ، محمد عباس ، محمد حسنین ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض کو لیا گیاہے ۔سپنرز میں یاسر شاہ ، عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -