امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ٹرمپ کیساتھ چہل قدمی پر معذرت

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ٹرمپ کیساتھ چہل قدمی پر معذرت
امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ٹرمپ کیساتھ چہل قدمی پر معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملے نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں جنرل مارک ملے نے کہا کہ کمیشنڈ آفسر کی حیثیت سے اور وردی میں ٹرمپ کے ساتھ موجودگی کو اپنی غلطی سمجھتا ہوں، سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔وائٹ ہاو¿س کے باہر جارج فلائیڈ کی موت پر یکم جون کے پر امن مظاہرے پر شیلنگ کر کے اسے منتشر کیا گیا تھا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے وہاں کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر جنرل ملے بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔