ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ٹیم پرچاقو سے حملہ

ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ٹیم پرچاقو سے حملہ
ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ٹیم پرچاقو سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے والی ٹیم پر تشدد کرنے والے دکاندار باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل اسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی ٹیم بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ ایک دکاندار نے اپنی دکان سیل کئے جانے کی رنجش پر چاقو مار کر سرکاری اہلکار کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا تھا۔اس واقعے میں ملوث دکاندار ظہور احمد اور اس کے بیٹے مزمل ظہور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔