وزیراعظم کے وہ معاون خصوصی جن کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

وزیراعظم کے وہ معاون خصوصی جن کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی ...
وزیراعظم کے وہ معاون خصوصی جن کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اسٹائل میگزین کی جانب سے کچھ روز قبل 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں پاکستان سے ورسٹائل اداکار فواد خان کا نام بھی موجود ہے۔ بھارت سے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈسے اداکار رنویر سنگھ شامل ہیں۔

ایشین اسٹائل میگزین کے مطابق زلفی بخاری نے مشرقی و مغربی لباس کے پہناووں کو نہایت خوبصورتی سے استعمال کیا، اور انہوں نے اٹالین سوٹس اور روایتی لباس کے کمبی نیشن کو بھی استعمال کیا۔میگزین نے کہا کہ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کا نیا رخ دیکھنے کو ملا کہ سب ایک جیسا لباس نہیں پہنتے، زلفی بخاری فیشن اسٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئیکون بنتے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -