خیبر، کنویں میں کام کرنے والے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

خیبر، کنویں میں کام کرنے والے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
خیبر، کنویں میں کام کرنے والے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

  

خیبر (ویب ڈیسک) خیبر میں کنویں میں کام کرنے والے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے ہیں۔روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ ڈنڈونو میں کنویں میں کام کرنے والے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 مزدوروں کو ریسیکو عملے نے کنویں سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں جمرود ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے دونوں مزدوروں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -