مون سون کی امکانی بارشوں اور سیلاب کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمن میمن کا آفس کے دردبار ہال میں اجلاس کی صدارت

مون سون کی امکانی بارشوں اور سیلاب کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم ...
مون سون کی امکانی بارشوں اور سیلاب کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمن میمن کا آفس کے دردبار ہال میں اجلاس کی صدارت

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) مون سون کی امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے اور ضلع بھر میں تمام نکاسی نالوں اور برساتی پانی کی گذرگاہوں اور نالوں کی صفائی فوری طور پر مکمل کروائی جائے اور ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں اور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ہنگامی مرکز قائم کئے جائیں اور بارشوں سے قبل مانیٹرنگ سسٹم کو فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ضلع کے تمام منسلک محکموں کے آفسران سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر مونسپل کمیٹی ،تمام ٹائون کمیٹیز ،محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی اوز، محکمہ تعلیم کے ڈی اوز، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پی پی ایچ آئی ، محکمہ سوشل ویلفیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایس ڈی او حیسکو سے مون سون کی امکانی بارشوں کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے مونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور چاروں تعلقوں کی ٹائون کمیٹیز کے افسران سے امکانی بارشوں کے سلسلے میں بنائے گے کانٹینجنسی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے پیش نظر اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر تمام نالوں اور راستوں کی صفائی کروائی جائے اور جہاں پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر فل فور کام کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے لوکل گورمینٹ کی تمام مشینری اور عملے کی تفصیلات بھی جمع کروانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ تمام لوکل گورمینٹ کے ملازمین کی چھٹیاں ایمرجنسی کی صورت میں منسوخ کی جائیں ،اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سال آنے والے امکانی باریشوں کے دوران اگر بارش کا پانی سیلابی ریلا اختیار کر لیتا ہے تو پھراس سے آبادیوں اور زرعی زمینوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک مکمل کانٹیجنسی پلان تیار کیا جائے اور اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے دوران تمام ڈسپوزل سائیڈ کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے دوران تمام اسپتالوں میں سانپ کی ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور گیسٹرو اور ملیریا کے وارڈ بھی قائم کئے جائیں ، انہوں نے محکمہ تعلیم کے ڈی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے دوران اگر کچی آبادیاں متاثر ہوتی ہیں تو ان لوگوں کو سرکاری کیمپس میں شفٹ کرنے کے لیے کچھ اسکولوں کی نشاندہی کی جائے جو کہ امکانی بارشوں کے پانی سے محفوظ ہوں ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیر سروپ چند مالہی کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام این جی اوز سے مل کر ممکنہ بارش اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے ایک واضع حکمت عملی طے کرکے متاثرین کے لیے رلیف کیمپ اور دیگر سہولیات دینے کے لیے ایک مکمل پلان تیار کریں ، انہوں نے محکمہ حیسکو کے ایس ڈی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، اس موقع پر انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے دوران جانوروں کو کی جانے والی حفاظتی ویکسین کرنے کے لیے اپنی ٹی میں تشکیل دی جائے اور اس کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے علائقوں میں امکانی بارشوں کے پیش نظر کئے جانے والے انتظامات کا مکمل جائیزہ لیں اور جہاں پر بھی کمی کوتاہی نظر آئے انہیں فل فور مکمل کروایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -