کورونا کا شکار ہونے کے بعد اب حالت کیسی ہے؟ شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا

کورونا کا شکار ہونے کے بعد اب حالت کیسی ہے؟ شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا
کورونا کا شکار ہونے کے بعد اب حالت کیسی ہے؟ شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا

  

راولپنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد شیخ رشید کاان کی طبیعت سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا۔  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے  کچھ رو قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون  کیا اس دوران  وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی اور ان سے  علاج سےمتعلق دریافت کیا

اس دوران اپنی صحت سے متعلق پہلا بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان میں کورونا وائرس سے منسلک مخصوص علامات نہیں ہیں تاہم وہ  ضروری احتیاطی اقدامات  کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی طبیعت کابتاتے ہوئے کہا کہ اب وہ پہلے سے  بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشیدکی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کوٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتا یا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فون پر خیریت دریافت کی اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید بھی کوروناوائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جس کے بعد سے انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔

دس جون کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آ گیا تھا اس سے قبل پہلی بار   شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

مزید :

قومی -