طیارہ حادثہ، ایک اور میت کی شناخت ہوگئی

طیارہ حادثہ، ایک اور میت کی شناخت ہوگئی
طیارہ حادثہ، ایک اور میت کی شناخت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ اور ایک اور میت کی شناخت ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق میت کی شناخت 25 سالہ ملک ذیشان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق اٹک سے تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایدھی سرد خانے سے میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد ایدھی سرد خانے سے تمام میتیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 96 میتیوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا اور چھیپا سرد خانے میں ایک میت اب بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ ماہ پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے۔