کابینہ میں بجٹ 2020-21تجاویز منظور، تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کابینہ میں بجٹ 2020-21تجاویز منظور، تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر ...
کابینہ میں بجٹ 2020-21تجاویز منظور، تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز 21-2020 کی منظوری دے دی،مالی سال 21۔2020 کا وفاقی بجٹ آج وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ اس سال تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کیا جائے اور دونوں چیزوں کو گزشتہ سال کی طرح ہی رکھا جائے ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 34 کھرب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی بجٹ کا مجموعی تخمینہ 88 کھرب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آج بجٹ تجاویز کی منظوری دی گی ۔آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 49 کھرب 50ارب روپے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے جب کہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 34 کھرب 27 ارب روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
بجٹ میں پنشن کے لیے چار کھرب 75 ارب ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لیے چار کھرب 95 ارب روپے کا بجٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے، وفاق سبسڈی پر دو کھرب 60 ارب روپے خرچ کرسکتا ہے، گرانٹس کی مد میں 8 کھرب 20 ارب روپے جاری ہو سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -