کورونا کے مریضوں کی خدمت پرمامورطبی عملےکیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

کورونا کے مریضوں کی خدمت پرمامورطبی عملےکیلئے خصوصی پیکج کا اعلان
کورونا کے مریضوں کی خدمت پرمامورطبی عملےکیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی خدمت پر مامور طبی عملے کے لیے خوشی کی خبر آگئی۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمات پر مامورطبی عملے کے لیے30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ہم نیوز کے مطابق  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ طبی عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کورونامریضوں کی خدمات پرمامور عملے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس پیکج کے حوالے سے تمام صوبوں سے مشاورت کر لی گئی ہے اور اب ہرصوبہ اپنے لحاظ سے اس پیکج پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔پیکج 7گروپس پرمشتمل ہوگا جس میں معاشی، سیکیورٹی اور تحفظ، تربیت اور ان کی اپنی صحت اور دیگر جز شامل ہیں۔ کورونا فرنٹ ورکرز ٹیکس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اب تک اکیالیس طبی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -