سی سی پی او لاہور آفس کا کمپلینٹ سیل کورونا مریض سامنے آنے کے بعد بند

سی سی پی او لاہور آفس کا کمپلینٹ سیل کورونا مریض سامنے آنے کے بعد بند
سی سی پی او لاہور آفس کا کمپلینٹ سیل کورونا مریض سامنے آنے کے بعد بند

  

لاہور (لیاقت کھرل سے) سی سی پی او آفس ایک مرتبہ پھر کورونا کی زد میں آگیا اور کمپلینٹ افسر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شکایت سیل بند کردیاگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس  سی سی پی او آفس دوبارہ پہنچ گیا اور   شکایت سیل کورونا کی زد میں آگیا۔کمپلینٹ افسر کاشف کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد شکایت سیل بند کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ انچارج شکایت سیل اور تمام ماتحت اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔اس سے قبل ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت ملک بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -