”میں ٹیسٹ میچ کھیلوں گا“ وہاب ریاض نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

”میں ٹیسٹ میچ کھیلوں گا“ وہاب ریاض نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
”میں ٹیسٹ میچ کھیلوں گا“ وہاب ریاض نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف یریز میں ٹیسٹ میچز بھی کھیلنے پر آمادہ ہو گئے ہیں جس پر ان کے مداح بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ میں زیادہ کرکٹرز منتخب کرنے کی وجہ سے آپس میں پریکٹس میچز اور دونوں فارمیٹ کی متوازن ٹیمیں بنانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض سے بات چیت ہوگئی، تجربہ کار فاسٹ باﺅلر آپس میں پریکٹس میچز کے علاوہ ضرورت پڑنے پر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ وہاب ریاض نے رضامندی ظاہر کی ہے تو ہمیں ان کی نیت پر شک کرنا یا یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ وہاں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیں گے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے رخصت کا اعلان کردیا تھا جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین تنقید کا نشانہ بھی بنے۔

مزید :

کھیل -