"ایک اور خوبصورت سفر انجام کو پہنچا"عائزہ خان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

"ایک اور خوبصورت سفر انجام کو پہنچا"عائزہ خان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)"ایک اور خوبصورت سفر انجام کو پہنچا"عائزہ خان کا ڈرامہ "تھوڑا سا حق" لوگوں کی داد سمیٹتے ہوئےاختتام پذیر ہوگیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر ڈرامہ کی کاسٹ کے ساتھ لی گئیں ان کی تصاویر چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئیں۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ "ایک اور خوبصورت سفر اپنے انجام کو پہنچ گیا، اس پراجیکٹ کی تمام ٹیم میرے لیے شاندار تجربے کا باعث بنی، میں سب کی شکرگزار ہوں،اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوستوں میں سے ایک عمران سے لے کر شاندار ڈائریکٹربھٹی اور پروڈیوسر سیجا اور دیگر تمام ٹیم ممبران کا شکریہ جنہوں نے تھوڑا سا حق کی تکمیل کے لیے دن رات کام کیا۔میں اس (پراجیکٹ ) سے بے حد لطف اندوز ہوئی اور اس طرح کے پراجیکٹ قبول کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاوں گی،میرے پسندیدہ ترین کام میں سے ایک تھوڑ اساحق"۔ 

View this post on Instagram

Another beautiful journey comes to an end. The entire team of this project made it such a wonderful experience for me. I'm grateful to everyone; From my favourite costar and one of my best friends, Imran, to the incredible director, Bhatti and producer Seja, and everyone else on the team that worked day and night to put together Thorha Sa Haq. I surely enjoyed it so much and will never hesitate to sign another project like this. One of my favourite works. #THORHASAHAQ @imranabbas.official @sabafaisal.official @ahmed.bhatti95.ab @sejaabd @iamshanbaig @mashalkh @arydigital.tv

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

اپنی پوسٹ ٘میں انہوں نے عمران عباس، صبا ، احمد بھٹی، شان بیگ، مشعل خان اور اے آروائی ڈیجیٹل کو بھی ٹیگ کیا۔

خیال رہے عائزہ خان پاکستان کی پسندیدہ ترین اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پرساٹھ لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

عائزہ اپنی خوبصورت تصاویر اور سرگرمیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹتی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

@infinixpk ???? @saniamaskatiya Styled by @anilamurtaza ???? @irhyanthomas

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

یہاں آپ عائزہ کی ایک اور دلکش تصویر دیکھ سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

Wearing @sanaabbasofficial Jewelry @allurebymht Styled by @anilamurtaza photography @kashifqadri Hair and makeup @irhyanthomas

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ کی کامیابی کی ایک اور منزل طے ہونے پر ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیاہے۔

مزید :

تفریح -