لاہور میں کورونا وائرس کی وبا نہایت تیزی سے پھیلنے لگی، علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے کتنے روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟ جانئے

لاہور میں کورونا وائرس کی وبا نہایت تیزی سے پھیلنے لگی، علی ظفر نے وزیراعظم ...
لاہور میں کورونا وائرس کی وبا نہایت تیزی سے پھیلنے لگی، علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے کتنے روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی درجن افراد اس کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں اور یہ لاہور میں بھی اپنے پنجے گہرائی تک گاڑ چکا ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر شدید بوجھ پڑ رہاہے جو کہ بڑھتا ہی چلا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے اداکار اور گلوکار علی ظفر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیاہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیئر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار آپ سے درخواست ہے کہ لاہور میں کم از کم 15 روز کا لاک ڈاﺅ ن کرنے پر غور کیا جائے جیسا کہ پورا شہر اس کورونا وائرس کے زد میں آ چکا ہے اور تقریبا بیس لاکھ لوگ اس وائر س سے متاثرہو چکے ہیں ، یہ ہمارے حفظان صحت کے سسٹم پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالتے ہوئے بڑھتا ہی چلا جارہاہے ۔“

مزید :

تفریح -