ندیم افضل چن کے "مختارے" کو بھی کورونا ہوگیا

ندیم افضل چن کے "مختارے" کو بھی کورونا ہوگیا
ندیم افضل چن کے

  

اسلام آباد، حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے شروع میں ہی وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا اپنے ملازم "مختارے" کو بھیجا گیا وائس نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا تھا جس کے بعد " گل ودھ گئی ، حکومت دسدی نئیں پئی" (بات بڑھ گئی ہے لیکن حکومت بتا نہیں رہی) کی میمز بھی چلی اور مختارے نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچائے رکھی، اب مختارے کو واقعی کورونا ہوگیا جس کی تصدیق خود ندیم افضل چن نے کی ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ندیم افضل چن نے بتایا کہ میرے مختارے کو کورونا ہوگیا، میں نے اسے بہت سمجھایا، خدا کے واسطے ہر بندہ مختارے کی طرح لاپرواہی نہ کرے، تھوڑا شعور بیدار کرنا پڑے گا اور خود بتانا پڑے گا، یقینا اس معاملے پر کوئی سیاست نہیں۔

مختارے نے بتایا کہ میں نے بہت احتیاط کی ، کوشش کی لیکن صورتحال بڑی خراب ہوئی ہوئی ہے ، احتیاط کیساتھ ہی اس کا علاج ہے ۔ 

مزید :

کورونا وائرس -