صدر نے شام کے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا، نئے وزیراعظم کا بھی اعلان 

صدر نے شام کے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا، نئے وزیراعظم کا بھی اعلان 
صدر نے شام کے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا، نئے وزیراعظم کا بھی اعلان 

  

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)شام کے صدر بشارالاسد نے وزیراعظم عماد الخمیس عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ نئے وزیراعظم کا بھی اعلان کردیا، وزیر اعظم عماد خمیس کو ان کےعہدے سے برطرف کرکے آبی وسائل کے وزیر  کو حسین عرنوس کو وزیراعظم کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ماہ نئے انتخابات تک موجودہ حکومت کام کرتی رہے گی ، یہ تبدیلی ایک ایسے وقت پرعمل میں لائی گئی جب شام کی کرنسی گررہی ہے اور ملک کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شام کے جنوبی صوبے میں احتجاج بھی جاری ہے اور مظاہرین حکومت کے خاتمے کامطالبہ کررہے ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -