"ہماری معاشی پالیسیوں کا مقصد ۔۔۔ " وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجٹ تقریر شروع کردی، اہم ترین بات بتادی

"ہماری معاشی پالیسیوں کا مقصد ۔۔۔ " وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجٹ تقریر شروع ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے مالی سال 2020/21 کے بجٹ کی تقریر کا آغاز کردیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا دوسرا بجٹ  پیش کرنا ان کیلئے  فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2018 میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا، ہم نے مشکل صورتحال سے آغاز کیا۔ ہماری معاشی پالیسیوں کا مقصد اس وعدے کی تکمیل ہے جو ہم نے نیا پاکستان بنانے کیلئے عوام سے کر رکھا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران کرپشن کا خاتمہ، سرکاری اداروں میں شفافیت ، احتساب اور میرٹ پر عملدرآمد ہمارے رہنما اصول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف کی فراہمی کے اصول پر کاربند ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بجٹ -بزنس -